اسرائیلی فوجیوں نے کل مغربی کنارے پر فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی جس میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں 16 سالہ ایک
نوجوان کی موت ہو گئی۔اس درمیان اسرائیلی فوج کی ترجمان نے بتایا کہ فلسطینی مظاہرین نے ہبرون
شہر کے نزدیک گاڑیوں پر بم پھینکے اور اس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے جوابی
کارروائی کی۔